ساف چیمپئن شپ کا دھماکے دار آغاز، پہلے ہی میچ میں پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے، میدان سج گیا

ڈھاکا(جانو ڈاٹ پی کے) ساف چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 5 نومبر کو بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن بھارت افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کے مدمقابل ہوگا۔

جاری شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی روز دو سنسنی خیز مقابلے شیڈول ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 نومبر کو دوپہر 3:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ اسی روز میزبان بنگلادیش رات 8 بجے بھوٹان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

ساف چیمپئن شپ کے گروپ مرحلے میں 8 نومبر کو مالدیپ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا، جبکہ بھوٹان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

گروپ مرحلے کے آخری میچز 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچیں گی۔

سیمی فائنلز 14 نومبر کو ہوں گے جبکہ ساف چیمپئن شپ 2026 کا فیصلہ کن معرکہ 17 نومبر کو شیڈول ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان افتتاحی مقابلے نے ٹورنامنٹ کا آغاز ہی انتہائی سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button