وزیر آباد کی معروف شخصیت ملک محمد رفیق امریکہ میں انتقال کر گئے

وزیر آباد (جانوڈاٹ پی کے) ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین پریس کلب وسابق کونسلر ملک محمد شفیق مرحوم کے بڑے بھائی ملک محمد رفیق امریکہ میں وفات پا گئے ان کی میت کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان پیر مٹھا وزیر آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر علامہ عبد الستار حامد نے پڑھائی۔ مرحوم ملک جلیل احمد،ملک عتیق کے ماموں اور ملک قیصر،ملک فیصل کے والد محترم تھے۔ نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر محمد شاہنواز چیمہ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر محمد عثمان چیمہ،سابق ناظم حاجی محمد نصیر،صدربابا ئے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،چیئرمین پریس کلب سوہدرہ نجیب اللہ،صدر ایکوئیل ویلفیئر سوسائٹی میر محمد آصف،سٹی صدر مسلم لیگ (ن) میر ماجد علی سالار،صدر ککے زئی ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک محمد اشفاق،مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک، پرائیویٹ چیئرمین سکولز ایسوسی ایشن صدر ملک شکیل احمد، تنظیم تاجران کے صدر طارق جاوید ملک، ماہر تعلیم قیصر انور بٹ،ملک محمد نعیم،جماعت اسلامی کے راہنما سابق کونسلر ذبیع اللہ ملک، مرزا غلام مصطفی ٰ،مسلم لیگی رہنما محمد نعیم ناگرہ، ملک سول افسران،سیاسی سماجی،مذہبی شخصیات،وکلاء،ڈاکٹرز کے علاؤہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔



