مدر اینڈ چلڈرن اسپتال کی جانب سے مرحوم قمرالدین سومرو کی یاد میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)

مدر اینڈ چلڈرن اسپتال کی جانب سے مرحوم قمرالدین سومرو کی یاد میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈاکٹر عبدالرزاق سومرو، ڈاکٹر زاہد زئور (ای ڈی ایچ او)، ڈاکٹر ارشد خواجہ (دل کے امراض کے ماہر)، ڈاکٹر اشفاق شاہ (بچوں کے دل کے امراض کے ماہر)، ڈاکٹر وکرم (ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس میڈیسن، ڈی ایچ کیو سول اسپتال کراچی کے ماہر ڈاکٹر) اور ڈاکٹر صنم عبدالرزاق (امراضِ نسواں کی ماہر) نے کیا میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کا مقصد علاقے کے لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور صحت کے حوالے سے ضروری آگاہی دینا تھا ڈاکٹر صنم عبدالرزاق نے کہا کہ علاقے میں اہم صحت مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں غذائی قلت شدید ہے، جس کے باعث خاص طور پر حاملہ خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن اور این سی (ANC) کے باقاعدہ معائنے کے بارے میں آگاہی بھی کم ہے ڈاکٹر وکرم نے بتایا کہ جلدی بیماریاں، شوگر، معدے کے مسائل، ہارمونل مسائل، جوڑوں کے امراض اور غدود سے متعلق بیماریاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زولی قمر اسپتال کی جانب سے ہر ماہ باقاعدگی سے مفت کیمپ لگایا جائے گا اور علاقے کے غریب لوگوں کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button