روس نے پاکستان کو امن کا ضامن قرار دے دیا، ایران امریکا معاہدے میں اسلام آباد کے کردار کی عالمی سطح پر تعریف

ماسکو(ویب ڈیسک)روسی میڈیا نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے اور اس ضمن میں پاکستان کےقائدانہ کردار کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس اور دیگر بڑے ذرائع ابلاغ نے پاکستان کو خطے میں امن کا ضامن اور اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والےمذاکرات کی پیشرفت نے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
روس کے تمام بڑے نیوز چینلز اور جریدوں نے پاکستان کو امن کا ضامن اور اہم شراکت دار قرار دیاہے،اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی اور دنیا بھر کو متاثر کرنے والی جنگ کے خاتمہ پر پاکستان کو بھرپور سراہا جا رہاہے۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ ایران مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی دیگر قیادت بطور ثالث اہم ترین کردار ادا کر رہےہیں۔
روسی جریدہ اسپوتنک نے کہا کہ امریکا ایران امن معاہدے کیلئے دستخط کہیں بھی ہوں پاکستان ہی مرکزی ثالث رہے گا۔اسپوتنک کے مطابق اسلام آباد معاہدہ پاکستان میں تیار کیا گیا اور اس کا سارا کریڈٹ بھی پاکستان کو ہی جاتا ہے۔
روسی جریدے آر ٹی کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی بدولت امریکا اور ایران دشمنی اور جنگ کے خاتمہ تک پہنچے ہیں،ٹاس کے مطابق امریکہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعدپاکستان معاشی ترقی کے لیے پُرامید اور پُرعزم ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق متاثر کن جنگ کے خاتمہ کیلئے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے انتھک محنت کی جس کے ثمرات دنیا بھر کو ملیں گے،ایران امریکا معاہدے سےپاکستان کی ساکھ مستحکم ہوئی اور پاکستان امن کا ضامن اور نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔



