ایران کو جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا گیا، دھمکیاں دی گئیں، حقائق پر بات نہیں کی گئی، روسی وزیرخارجہ

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہےکہ ایران کو جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا گیا، اسے دھمکیاں دی گئیں، دلاسے دیےگئے لیکن حقائق پر بات نہیں کی گئی۔

ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ان کا ملک پاکستان میں ایران اور امریکا کی ممکنہ بات چیت کی پیشرفت پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور سمجھتا ہے کہ صورتحال 24 گھنٹوں کے اندر 10 بار  بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور امریکا 2015 جیسا کوئی معاہدہ کرلیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button