میرےپاس تم ہو!رومی کی واپسی ہوگئی

کراچہ(جانوڈاٹ پی کے)مشہور ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں رومی کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ ایکٹر سجاد گل کی سکرین پر واپسی نے مداحوں کو حیران کردیا۔
مقبول ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” میں رومی کا کردار ادا کرنے والے چائلڈ ایکٹر سجاد گل ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکرین پر نظر آئے ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔اب وہ نئے ڈرامہ سیریل “ہم رائی” میں ایک نئے انداز کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، جہاں وہ ایک پٹھان بچے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس نئے پروجیکٹ میں وہ اداکار دانش تیمور کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔عمر میں اضافے کے ساتھ سجاد گل کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔



