سنگاپور میں پاکستانی جنرل کی للکار،مودی کے عسکری ایڈونچر کے جواب میں پاک فوج کی’راکٹ فورس’تیار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)سنگاپور میں جاری عالمی شنگریلہ ڈائیلاگ کے دوران پاک فوج نے بھارت کی عسکری مہم جوئی کا جنازہ نکالتے ہوئے دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کے سامنے "اینٹ کا جواب پتھر سے” دینے کا ہولناک اور دو ٹوک اعلان کر دیا ہے۔ شنگریلہ تھنک ٹینک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ون کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی کے "آپریشن سندور 2.0” کے گیدڑ بھبکیوں پر مبنی جنگی بیانیے کو پرکاہ کی حیثیت نہ دیتے ہوئے صاف بتا دیا ہے کہ اب پاک بھارت روایتی جنگ کے امکانات ختم ہو چکے ہیں کیونکہ اب جنگی فیصلہ سازی منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈز میں ہوتی ہے، اور اگر مودی سرکار نے دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کی تو ایٹمی جنگ کے لمحاتی فیصلے پوری دنیا کو راکھ کا ڈھیر بنا دیں گے۔ اسی دوران سربیا کے صدر نے ایک تقریب میں تہلکہ خیز انکشاف کر کے نئی سنسنی پھیلا دی ہے کہ گزشتہ چار روزہ جنگی مڈ بھیڑ میں پاکستان نے بھارت کا فخر کہلانے والا روسی ساختہ S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کا پورا ریڈار نیٹ ورک اور بیٹریاں عبرت ناک طریقے سے تباہ کر دی تھیں، جس پر مودی سرکار اب تک حقائق چھپا کر سانپ گزرنے کے بعد لکیر پیٹ رہی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کنونشنل اور نیوکلیئر وارفیئر کے درمیان ایک انتہائی خطرناک "راکٹ فورس کمانڈ” کا بفر اور سلیب قائم کر دیا ہے جو کسی بھی بھارتی حماقت پر سیکنڈوں میں انڈیا کا نام و نشان مٹا دے گا۔




