بولان میں دو ٹرکوں میں خوفناک تصادم، سندھ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے علاقے بولان میں قومی شاہراہ پر دو ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جس کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button