اوکاڑہ: فیصل آباد روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )فیصل آباد روڈ عجوہ پیلس نزد ستگھرہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں
ایک نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیاریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانسکرتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی منتقل کر دیا جانبحق ہونے والے کی شناخت عامر ولد اقبال (17 سال تقریباً) سکنہ 33 ٹو آر کے نام سے ہوئی زخمی کی شناخت نذیر ولد غلام فرید (50 سال تقریباً) سکنہ 33 ٹو آر کے نام سے ہوئی ہے



