معروف ادارکارہ کو شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارا تھا جس کا مجھے آج بھی افسوس ہے،ریما خان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان فلم انڈسٹری کی سابقہ معروف اداکارہ و پروڈیوسر ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک مشہور اداکارہ کو تھپڑ مارا تھا۔

ریما نے مبشر ہاشمی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فلم ‘مِس استنبول’ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک انٹروورٹ شخصیت کی مالک تھی اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی تھی، تاہم نوجوانی میں جذبات پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک ساتھی اداکارہ نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور دو بار نازیبا زبان استعمال کی، جس پر میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور سب کے سامنے اسے تھپڑ مار دیا۔

ریما خان نے اس عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اس واقعے پر نادم ہوں اور مجھے چاہیے تھا کہ صبر سے کام لیتی، بعض اوقات بدلہ خدا پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فلم انڈسٹری میں نمبر ون یا نمبر ٹو اداکارہ کی بحث اداکاراؤں نے نہیں بلکہ صحافیوں نے شروع کی تھی۔

واضح رہے کہ ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بلندی سے کیا، بعد ازاں انہوں نے کوئی تجھ سا کہاں، زمین آسمان، جو ڈر گیا وہ مر گیا، چور مچائے شور، ہاتھی میرے ساتھی اور نکاح جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی۔

ریما اداکار شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ اپنی کامیاب جوڑیوں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button