راولپنڈی: تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر، 13 سالہ بچہ جاں بحق، والد شدید زخمی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) اڈیالہ روڈ پر قرار کیمپ موڑ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 13 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 13 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص اس کا والد فہیم ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں شدید افسوس کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button