امریکا میں کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے مقدمے میں فردِ جرم عائد

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل اور سنگین جرائم کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق راؤل کاسترو پر 1996 میں کیوبا اور فلوریڈا کے درمیان دو طیارے مار گرائے جانے کے واقعے میں امریکی شہریوں کے قتل کی سازش کا الزام ہے۔

قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے اس پیش رفت کو “تاریخی لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 70 برسوں میں پہلی بار کیوبا کی اعلیٰ قیادت پر امریکا میں پُرتشدد اقدامات کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکی الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس معاملے کو ممکنہ فوجی کارروائی کے جواز کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راؤل کاسترو پر فردِ جرم عائد ہونا “بہت بڑی بات” ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا ایک ناکام ریاست بن چکا ہے اور وہاں کے عوام کی مدد ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button