رینجرز پر حملے کا چند گھنٹوں میں ہلاکت خیز بدلہ، درجنوں خوارجی ہلاک؛ یوتھیا بریگیڈ اڈیالہ جیل کے تالے تڑوانے میں ناکام!

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو اس کی اوقات یاد دلاتے ہوئے افغانستان کے اندر پکتیا اور کنڑ کے علاقوں میں فتنہ الخوارج اور جماعت الاحرار کے 25 سے زائد خونخوار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے، جس کا سنسنی خیز اعتراف زندہ گرفتار افغان دہشت گرد عثمان نے بھی کیا ہے۔ اس غیورانہ کارروائی کے بعد عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کی منافقت بھی بے نقاب ہو گئی ہے جو دہشت گردوں کو محض ‘شدت پسند’ لکھ کر ان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران احمد خان نیازی کی سزا معطلی کی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر ہوتے ہی یوتھیا بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر جشن اور پریشر بلڈ کرنے کا جو غوغا برپا کیا تھا، اس کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عدالتِ عظمیٰ سے کپتان کو ضمانت مل بھی جائے، تب بھی اڈیالہ جیل کے تالے تڑوانا ناممکن ہے کیونکہ باہر آتے ہی توشہ خانہ ٹو اور جی ایچ کیو حملہ کیس جیسے سنگین مقدمات میں ان کی گرفتاریاں ڈالنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے گھات لگائے بیٹھے ہیں۔ سینیئر صحافی گوہر بٹ کا یہ سنسنی خیز، حقائق سے بھرپور اور تمام اندرونی کہانیوں کو بے نقاب کرتا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button