فوج کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں،گالی کا جواب گالی سے دینگے،راجہ پرویز اشرف،پی ٹی آئی کو شوروالی مشینیں کہہ دیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جیسے ہی تقریر شروع کی تحریک انصاف کے ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا اور احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا۔راجہ پرویز اشرف کو تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بار بار لقمہ دیا گیا اور جملے کسے گئے۔
تحریک انصاف ارکان کے بار بار ٹوکنے اور جملے کسنے کے بعد راجہ پرویز اشرف غصے میں آگئے اور جذباتی تقریر شروع کردی۔
راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج کے خلاف بات کی تو پاکستان میں تحریک انصا ف کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
تحریک انصاف کے ارکان نے صدر زرداری کے خلاف نعری بازی شروع کردی۔ جس کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے آپ لوگوں کا بندوبست کرلیا ہے۔انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی صدر آصف علی زرداری کا بال بھی باکا نہیں کرسکتا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر گالی دی گئی تو پھر جواب گالی سے دیں گے ۔انہوں نے تحریک انصاف کے ارکان کو شورمچانے والی مشینیں قرار دے دیا۔
راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو پاکستان کے نام پر دھبہ قرار دے دیا۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے9مئی کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کامطالبہ بھی کردیا۔



