لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔شہر بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری،گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،مال روڈ،گلبرگ،جیل روڈ،لکشمی چوک،گلشن راوی،سمن آباد،جوہر ٹاؤن اور اطراف میں بارش،کلمہ چوک،برکت مارکیٹ سمیت شہر بھر میں بارش ریکارڈ کی گئی۔گھن گھور گھٹاؤ ں نے دن میں رات کردی،لاہور بھر میں اندھیرا چھا گیا۔بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

بارش دو روز تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی،شہر بھر میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش ہوگی،بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

بارش کے باعث سی ٹی او لاہور کی شہریوں کو محفوظ رہ کر سفر کرنے کی اپیل ،تیز ہوا، رم جھم اور بارش کے باوجود بھی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں، سی ٹی او لاہور کا سپروائزری افسروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم، انڈرپاسسز پر اضافی نفری تعینات،وارڈنز کو شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت۔وارڈنز کو الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button