آبنائے ہرمز قدرتی راستہ،کسی کو بند کرنے کا اختیار نہیں،پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں،قطر

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر کا کہنا ہے کہ قدرتی آبنائے سے متصل ریاست کو وہاں سے گزرنے والے بحری راستے کو بند کرنے کا اختیار نہیں۔ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے خطے کی سپلائی چینز کو مزید پیچیدہ بنا دیاہے، خطے کے رہنماؤں اور تنازع میں شامل فریقین کےدرمیان رابطے جاری ہیں۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک صرف دو ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر سکتے ہیں،اس کا مطلب یہ نہیں کہ بحری ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہے۔قطر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے فریقین کو قریب لانے اور حل تلاش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا،سفارتی کوششیں فریقین کو قریب لانے اور حل تلاش کرنے میں سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں۔



