ایران نے سپیکر باقر قالیباف کو چین کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کو حال ہی میں چین کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قالیباف چین سے متعلق مخلتف قومی اداروں کے رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔باقر قالیباف کی بطور نمائندہ خصوصی تقرری کی تجویز صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے دی گئی تھی اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button