پنجاب پولیس میں بڑا انتظامی ردوبدل، 20 افسران سی سی ڈی میں اہم عہدوں پر تعینات

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب پولیس میں افسران کی تقرری و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 20 پولیس افسران کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سمیت مختلف اہم عہدوں پر تعینات کردیا۔

جاری احکامات کے مطابق ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ، جاوید طاہر کو ایس پی سی ڈی ملتان، محمد اسحاق سیال کو ایس پی سی ڈی خانیوال، نصراللہ خان کو ایس پی سی ڈی سرگودھا، عدنان احمد کو ایس پی سی ڈی منڈی بہاؤالدین جبکہ رائے احسان اللہ کو ایس پی سی ڈی ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح رائے ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی پنجاب لاہور، مشتاق احمد کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی لاہور، رئیس احمد کو ڈی ایس پی ڈیفنس سی سی ڈی لاہور، انجم توقیر کو ڈی ایس پی اغواء برائے تاوان سیل سی سی ڈی لاہور اور عاطف عمران کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق ہارون الہٰی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی ملتان، حبیب الرحمان کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی سرگودھا، مجاہد حسین کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی ملتان، صفدر علی کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی گوجرانوالہ، عبید احمد کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی ہیڈکوارٹر لاہور، ناصر عباس کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی لاہور اور شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا۔

مزید برآں ظہیر احمد کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب جبکہ عاصم رضا کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق افسران کی نئی تعیناتیوں کا مقصد مختلف شعبہ جات میں انتظامی امور اور پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانا اور جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button