پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا تیسرا مرحلہ مکمل، مزید 2682 سکول نجی شعبے کے حوالے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں مزید 2682 سرکاری سکول ٹھیکے پر دے دیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ان سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 23 اگست سے ہوگا، جس کے بعد آؤٹ سورس کیے گئے سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

تیسرے مرحلے میں لاہور کے 42 سرکاری سکول بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔ سکولوں کے حصول کے لیے این جی اوز کے لیے 40 فیصد جبکہ انٹرپرینیورز کے لیے 35 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) حکام کے مطابق جو ادارے سکول حاصل نہیں کر سکے وہ 10 جولائی تک پی ای ایف میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپیل جمع کروانے کے لیے 20 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی اپیل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button