ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی کا دورہ، عوامی ملاقاتیں اور تعزیتیں

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے سانپا موری اور ٹنڈو حافظ شاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی وفود سے ملاقاتیں اور تعزیتی ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق، جھرک کے قریب سانپا موری پہنچنے پر معززین عبداللہ ببر، غفار رند، محمد علی ببر اور دیگر شخصیات کی جانب سے ایم این اے کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر مقامی شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران علاقے کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

بعد ازاں وہ ٹنڈو حافظ شاہ پہنچے جہاں انہوں نے ضلع کونسل ٹھٹھہ کے سابق رکن سید غلام حیدر شاہ اور میر محمد شاہ سے ان کے کزن کے انتقال پر تعزیت کی۔

انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button