تمام معاملات میں آئین و قانون کی پاسداری ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

پشاور(jano.pk)پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی وفد  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،جنید اکبر،ڈاکٹرامجد خان شامل تھے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی، وفد کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلٰی کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی سے تعاون درکار ہے۔

   گورنر خیبرپختونخوا  نے کہا علی امین خان گنڈاپور کے استعفیٰ منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا،اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیساتھ صوبہ کی ترقی کیلئے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

صوبہ میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا،پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button