پاکستان میں 440 ٹاورز پر فائیو جی لانچ کر دی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کو ایوریج سے میڈیم پر لے کر گئے ہیں، پاکستان میں 440 ٹاورز پر فائیو جی لانچ کر دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسلام آباد سے سائیڈ پر جائیں تو انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہوجاتی تھی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ میرے اپنے علاقے میں ایک ایم بی پی ایس اسپیڈ تھی، پاکستان میں 440  ٹاورز پر فائیو جی لانچ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں پاکستان میں اوسط 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوئی، کچھ علاقوں میں 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوئی ہے۔ ٹیلی کام ٹاورز کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button