پی پی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے کرلیے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وفاق میں موجود اپوزیشن سے ملکرگلگت بلتستان میں حکومت بنانا چاہتی ہے اور اپوزیشن قیادت اگلے24گھنٹےمیں جی بی میں حکومت سازی پرمشاورت اور فیصلے کرے گی۔ایم ڈبلیو ایم کا ایک اور پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ2آزاد امیدوار گلگت بلتستان سے جیتے ہیں اور ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے پاس جی بی میں خواتین اورٹیکنوکریٹ کی نشست ملاکر5ارکان کے ووٹ ہونگے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کے24میں سے22حلقوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی10،ن لیگ5جبکہ 4آزادامیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوجانے کے بعدآئی پی پی کی نشستیں4،آزادامیدوار2اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست لینے میں کامیاب ہوسکی ہے۔



