بدین: ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کا پولیو پوائنٹس کا دورہ، عوام سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپیل

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ تلہار اور ماتلی میں مختلف پولیو پوائنٹس کا دورہ کیا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ پولیو مہم کے دوسرے روز بھی پیرو اسٹیشن اسٹاپ، تلہار اور ماتلی شہر میں مین بس اسٹاپ سمیت دیگر مقامات پر پولیو کی فکسڈ اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کرکہ پولیو ویکسینیشن کے عمل اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان رانجھا اور ڈی ایس پی ماتلی طارق لطیف خانزادہ بھی ہمراہ تھے بدین پولیس کی جانب سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیمیں بلاخوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکی ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بدین پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم سب مل کر ایک صحت مند اور پولیو فری پاکستان کی بنیاد رکھ سکیں

مزید خبریں

Back to top button