سجاول میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، پولیس پر شدید پتھراؤ،3اہلکارزخمی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے علاقے دڑو کے قریب گاؤں رٹا سومرو میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، جہاں ملزمان اور مقامی افراد نے پولیس ٹیم پر شدید مزاحمت کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سجاول کے علاقے دڑو کے قریب گاؤں رٹا سومرو میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ پتھراؤ میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی حصہ لیا، جس کے باعث صورتحال مزید بگڑ گئی پولیس کے مطابق ملزمان کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی گئی، جبکہ پتھراؤ کے نتیجے میں تین سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور پولیس موبائلوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button