وزیرآباد:حوا میموریل ہسپتال کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے ) حوا میموریل ہسپتال کے قریب ایک احاطہ سے تقریباً 30 سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ مقام کے قریب چند روز قبل بھی ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حوا میموریل ہسپتال کے علاقے میں مبینہ طور پر منشیات کے عادی افراد کی آمدورفت رہتی ہے، جن میں بعض افراد کے ہاتھوں میں چھریاں اور دیگر ہتھیار بھی دیکھے گئے ہیں، جس کے باعث اہلِ علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ایک نشے کے عادی شخص نے وہاں موجود افراد کو اطلاع دی کہ احاطہ میں ایک شخص مردہ حالت میں پڑا ہے، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نامعلوم شخص کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین ضروری قانونی کارروائی اور تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button