لاہور میں ایک اور پولیس مقابلہ،کارچورگینگ کا سرغنہ ہلاک

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شاہدرہ ٹاﺅن میں اے وی ایل ایس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق  اے وی ایل ایس سٹی ڈویژن کے تھانیداریاض نے نفری کے ہمراہ شاہدرہ ٹاﺅن میں ناکہ بندی کی تھی،اے وی ایل ایس حکام نے ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا،موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ایک ملزم سنی احمد ولد غلام جعفر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ ساتھ فرارہوگیا۔زخمی سنی احمد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال گیا مگر وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button