لاڑکانہ میں بڑا پولیس مقابلہ، 50 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں 50 لاکھ انعام یافته ڈاکو اور بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شهید کانسٹیبل زوار مشتاق احمد تنیو کے شهات والے کیس کا مرکزی کردار اور ابڑو گینگ کا سرغنه تھا.

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر وفاقی سول حساس ادارے کی معاونت سے تھانه ولید کی حدود عرب پیر والے علاقے میں مقابلہ ہوا، دوران مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک ہوگیا جس کی شناخت واحد بخش عرف سونو ابڑو کے نام سے ہوئی، پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو 30 سے زائد سنگین مقدمات میں نامزد تھا جن میں منشیات فروشی, انسداد دہشت گردی، رہزنی اور پولیس مقابلے کے مقدمات شامل ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو منشیات فروشی سمیت لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا جس کا کرمنل اور سی سی ٹی وی رکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے. فرار ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے لئے مقابلے والی جگہ سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاک ڈاکو کا اسلحه قبضه پولیس کرلیا گیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button