وزیر اعظم شہبازشریف پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے پر امید۔نیو یارک میں پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے ،وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں دو طرفہ تعلقات میں مزید گرمجوشی دیکھنے کو ملے گی۔
آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں دو طرفہ تعلقات میں مزید گرمجوشی دیکھنے کو ملے گی، وزیر اعظم
انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں غزہ میں سیزفائر سے متعلق اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک امریکہ برادرانہ تعلقات کو تجارت، جوائنٹ وینچر اور دیگر شعبوں میں وسعت دی جائیگی
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے، پاک امریکہ برادرانہ تعلقات کو تجارت، جوائنٹ وینچر اور دیگر شعبوں میں وسعت دی جائیگی۔
صدر ٹرمپ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی گہری دلچسپی
شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس جلد ہو گا۔اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، جہاں اعلامیے پر عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Back to top button