وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت،بلال بن ثاقب کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدیات کی کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیلئے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے.وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے.

بلال بن ثاقب نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی آپریشنل ریگولیٹر میں منتقلی اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے افتتاح پر بریفنگ دی.

بریفنگ میں بتایا کہ اے آئی سے چلنے والی ادائیگیوں اور ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثوں کی خدمات جیسے شعبوں میں جدت لائی جا رہی ہے. مزید بتایا کہ اس معاشی تبدیلی کی اگلی لہر کیلئے قومی اداروں، افرادی قوت اور ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر کام جاری ہے.

مزید خبریں

Back to top button