اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کووہ فتح نصیب فرمائی جس کوتاقیامت یاد رکھاجائےگا، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کے لیے دنیا میں ایک نیا مقام پیدا کردیا ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ مملکت خدادا اس لئے کہتے کیونکہ یہ ملک اللہ کا انعام ہے، ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا،علامہ اقبال نے خواب دیکھا،قائداعظم نےعملی جامہ پہنایا،ہمارے دشمن کو ہماری آزادی کھٹکتی ہے،ہمارا دشمن ہمارے خلاف سازش میں مصروف رہتا ہے،ہم نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کا کہا تھا،پاکستان دہشتگرد ی کا مقابلہ کرنے اور بھارت دہشتگردی پھیلانے والے ممالک میں شامل ہے،وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کا کہا،فیلڈمارشل نے لیڈ کیا،جنگ کی حکمت عملی بنائی،ہم نے بھارت کے 8 جہاز گرائے،فتح میزائل بھارتی تنصیبات پر گرا تو بھارتی نمائندوں کی شکلیں اُترگئیں،کہاگیا کہ جنگ نہیں چاہتے،جنگ نہیں چاہتے تھے تو حملہ کیوں کیاتھا؟پاکستان نے چند گھنٹے میں بزدل دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا،بھارتی ٹی وی پر لوگ کہتے تھے لاہور اور ملتان کی بندرگاہ ختم کردی،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کووہ فتح نصیب فرمائی جس کوتاقیامت یاد رکھاجائےگا،پاکستانی قوم اپنی افواج کےپیچھے آہنی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔



