سکیورٹی اسٹاف کو فائربریگیڈکا ہیلپ لائن نمبر ہی پتہ نہیں تھا، سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سانحہ پمز کے بعد ریسکیو آپریشن فوری شروع کیوں نہ ہونےکے حیران کن حقائق سامنے آگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پمز کے سکیورٹی اسٹاف کو فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر ہی پتہ نہیں تھا۔

اسلام آباد پولیس نے سانحہ پمز کی فوجداری قانون کے تحت تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نے پمز کے 8 معطل افسران، میڈیکل، نان میڈیکل، ٹیکنیکل اور سکیورٹی اسٹاف کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔ انکوائری کمیٹی بھی دو روز میں حتمی رپورٹ جمع کرائےگی۔ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 معطل افسران سمیت ملزمان کا تعین کیا جانےکا امکان ہے۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق سانحہ کے بعد پمز کے سکیورٹی اسٹاف کو پتہ ہی نہ تھا کہ فائر بریگیڈکا ہیلپ لائن نمبرکیا ہے؟ 6 بج کر 38 منٹ پر آگ لگی تو سکیورٹی کا عملہ سب سے فائر بریگیڈکا نمبر پوچھتا نظر آیا۔

فائربریگیڈکو 16 منٹ تاخیر سے 6 بج کر54 منٹ پرکال کی گئی ۔ سکیورٹی اسٹاف نے ون فائیو پرکال ملاکر آتشزدگی کےبارے میں بتایا تو ون فائیو نے فائربریگیڈکوکال کرکےآتشزدگی کی اطلاع دی۔

اس سےقبل 6 جولائی کوپمزکےنرسنگ ہاسٹل میں آگ لگی تھی تو تب بھی پمزکے اسٹاف کے پاس فائربریگیڈکا نمبر نہیں تھا۔6  جولائی کو پمز کے نرسنگ ہاسٹل میں رات 3 بجے آگ لگی تھی اور اسپتال کی ایک خاتون نے 4  بج کر 12 منٹ پر فائربریگیڈ کو بلایا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button