ایپل آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری، نئے AI ٹولز متعارف کرانے کا امکان

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں بڑی تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔
بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ اور دیگر رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹ میں مصنوعی ذہانت کے نئے ٹولز اور کیمرا کو کسٹمائز کرنے کا آپشن شامل ہوگا۔
ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں آئی او ایس 26 اپ ڈیٹ میں لیکوئڈ گلاس متعارف کرانے کے ایک برس بعد لائی جا رہی ہیں۔
کمپنی آئی او ایس 27 کے لیے اے آئی اپ ڈیٹس اور پرفارمنس اور دیگر معاملات میں بہتری پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔
ایپل کی جانب سے اس نئے سافٹ ویئر کی لانچ جون میں منعقد ہونے والی ورلڈ وائٹ ڈیویلپرز کانفرنس میں متوقع ہے۔



