اوکاڑہ: نئے پٹرول پمپس کے قیام کی درخواستوں کا جائزہ، قواعد پر پورا اترنے والے کیسز منظور

اوکاڑہ رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں نئے پٹرول پمپس کے قیام کے لیے موصول ہونے والی این او سی کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مروجہ قوانین و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے کہا کہ پٹرول پمپس پر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حفاظتی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپ کی اجازت ناموں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تقاضے پورے کرنے والے پٹرول پمپس کو ہی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اس سلسلہ میں قانون کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف پٹرول پمپس کے دستاویزات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔



