پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا اور امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھی کمی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی کو ریلیف ملتا ہے، جنگی حالات کی وجہ سے ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ میں انتہا درجے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کام کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button