لاہور میں ڈیجیٹل پارکنگ شروع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورمیں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کیلئےایک آئی ٹی کمپنی نے بلا معاوضہ خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہواجس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی،فیشن اسکوائر اورنجی اسپتال میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز ہوگا، پارکنگ فیس کی ادائیگی موبائل ایپ کےذریعے ہوسکےگی۔کیو ار کوڈ سے پارکنگ فیس براہ راست لاہور پارکنگ کمپنی کے اکائونٹ میں جائیگی ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کیلئےآئی ٹی کمپنی کی بلا معاوضہ خدمات کی پیشکش پر غور کریں گے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی۔وزیر بلدیات کا کہنا تھاڈیجیٹل پارکنگ کے لئے دنیا کے کامیاب ماڈلز کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اوور چارجنگ کی شکایات ختم ہونے کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ میں بھی مدد ملے گی ڈیجیٹل پارکنگ سٹینڈز کو سیف سٹیز اتھارٹی سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button