پاکستان کیخلاف اماراتی سازش ناکام،سعودی عرب نے حق دوستی ادا کر دیا!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں سٹریٹیجک تبدیلیاں رونما ہونے کے بعد برادر ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے خلاف خطرناک سازشیں عروج پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سعودی عرب ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لیے نجات دہندہ بن کر سامنے آیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شدید معاشی بحران کے دوران پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے اچانک اپنے ساڑھے تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس مانگ لیا تھا، جسے پاکستان نے قطر اور سعودی عرب کے تعاون سے سود سمیت پونے چار ارب ڈالر کی صورت میں ادا کر دیا۔ تاہم، پی ٹی سی ایل کی اتصالات دبئی کو فروخت کے مد میں واجب الادا 800 ملین ڈالر جو اب سود اور جرمانے کے ساتھ بڑھ کر چھ ارب ڈالر ہو چکے ہیں، اماراتی حکام نے وہ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بھارتی اور اسرائیلی لابی کے گہرے اثر و رسوخ کے باعث وہاں مقیم ساڑھے بیس لاکھ پاکستانی ورکرز کو بلا نوٹس گرفتاریوں، جیلوں میں بدترین تشدد اور جائیدادوں سے محرومی جیسے سنگین حالات کا سامنا ہے۔ حال ہی میں خیبر پختونخوا کے نوجوان شعیب کی اماراتی عقوبت خانے میں ہلاکت اور ڈیڑھ ماہ تک اس کی لاش چھپائے رکھنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ بھی ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان پر ساڑھے بیس لاکھ ورکرز کی بے دخلی کی دھمکیاں اثر انداز نہ ہونے دینے کے لیے سعودی عرب نے یو اے ای کی چال الٹی کر دی ہے اور سال 2030 تک مزید دس لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو ورک ویزے اور روزگار دینے کا تاریخی معاہدہ کر لیا ہے جو اماراتی بلیک میلنگ کا توڑ ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں گوادر میں 12 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری سمیت اربوں ڈالر کے گیم چینجر معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس سنگین سفارتی اور معاشی جنگ کے پسِ پردہ حقائق جاننے کے لیے شکیل ملک کا یہ وی لاگ درج ذیل لنک پر کلک کر کے مکمل دیکھیں۔




