پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ماتلی ضلع بدین کی تنظیم نو کا اعلان

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ماتلی ضلع بدین کی تنظیم نو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر لیاقت علی قمبرانی مقرر کیے گئے ہیں جبکہ صدر کے عہدے پر ڈاکٹر عبد المالک شیخ منتخب ہوئے ہیں۔ تنظیم کے مطابق ڈاکٹر خان گل کو نائب صدر، ڈاکٹر عیسیٰ تالپور کو وائس پریزیڈنٹ ون اور ڈاکٹر محسن بھٹی کو وائس پریزیڈنٹ ٹو مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر راجا اسحاق اوڈھیجو انجام دیں گے جبکہ ڈاکٹر انتخاب عالم کے کے کو پریس سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر نارائن کو خزانچی اور ڈاکٹر شا دیو کو ڈپٹی خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔ پی ایم اے ماتلی ضلع بدین کی ایگزیکٹو باڈی میں ڈاکٹر سرجن رحیم بھرگڑی، ڈاکٹر سرجن جاوید میمن، ڈاکٹر بشیر راجپوت، ڈاکٹر آفتاب اعوان، ڈاکٹر کریم بخش نظامانی اور ڈاکٹر سنیل شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر مشتاق نظامانی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ طبی شعبے سے وابستہ مسائل کے حل، ڈاکٹرز برادری کے حقوق کے تحفظ اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button