کپتان فاطمہ ثناء کی شاندار فوٹوگرافی، ساتھی کھلاڑی بھی حیران

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی شاندار فوٹوگرافی مہارت سے بھی سب کو متاثر کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں فاطمہ ثناء آئرلینڈ روانگی کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کی تصاویر بناتی دکھائی دیں، جس پر ٹیم کی کھلاڑیوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

تصاویر دیکھ کر ساتھی کھلاڑی کپتان کی فوٹوگرافی اسکلز سے حیران رہ گئیں جبکہ اس موقع پر ٹیم میں خوشگوار اور دوستانہ ماحول بھی دیکھنے میں آیا۔

فاطمہ ثناء کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button