پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 176 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 131 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5149 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا۔



