پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی میں دو طرفہ تعاون کیلیے لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلیے لائحہ عمل مرتب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وفد کے ہمراہ ریاض میں سعودی انرجی ورکنگ گروپ سے اہم ملاقات کی جس میں پاورسیکٹرمیں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے پراتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان نے سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی تعاون اور سہولتوں کی بھی یقین دہانی بھی کرائی۔
پاکستانی وفد نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع، اسمارٹ اور ایڈوانسٹ میٹرنگ انفراسٹریکچر کے حوالے سے سعودی وفد کو بریفنگ دی۔
پاکستانی وفد نے قومی ٹرانسمیشن گرڈ کی توسیع اور جدید انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کے نظام میں ڈیجیٹلائزیشن سے لائن لاسز میں کمی اور کارکردگی بہتر ہوگی، حکومت نجی شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے سعودی توانائی ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی، ٹرانسمیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور اسمارٹ یوٹیلٹی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



