ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کا مایوس کن اختتام، انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 7-0 سے روند ڈالا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا بدترین اور مایوس کن سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، پاکستانی ٹیم آخری میچ میں بھی ناکام ہوگئی، انگلینڈ نے سات  صفر سے شکست دی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔

انگلینڈ کی جانب سے یکطرفہ مقابلے میں نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک ایک گول کیا۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

پورے ایونٹ میں پاکستان نے 22 گول اسکور کیے جب کہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول داغے۔ یوں 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔

مزید خبریں

Back to top button