سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان(jano.pk)بلوچستان کے ضلع سبی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سبی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے نقشے اور اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہےکہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔



