پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پورٹ آف اسپین(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں 117 رنز پر ڈھیر کر دیا، جس میں اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تاہم باقی تین وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں جبکہ زخمی اوپنر برانڈن کنگ کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹیم پاکستان کو 75 رنز کا ہدف دیا ہے اور پاکستان ٹیم اس وقت 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو باآسانی حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 9 اور آذان اویس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق اور کپتان بابر اعظم بالترتیب 24، 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔



