پاکستان کی پوری ٹیم 387 رنز پر ڈھیر، 43 رنز کی برتری حاصل کر لی

ویسٹ انڈیز(جانوڈاٹ پی کے)دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے 344 رنز کے جواب میں 387 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی  تاہم 43 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ بابراعظم نے 88 جبکہ اذان اویس نے 55 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان 30،محمد رضوان 18 اور امام الحق 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 344 رنز بنائے تھے ۔

مزید خبریں

Back to top button