ٹھٹھہ کا سپوت محمد یاسین مچھارو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید، نماز جنازہ ادا


ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے) ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان محمد یاسین مچھارو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
شہید جوان نے وطن کے دفاع میں بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت کو علاقے اور فوجی حلقوں میں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
شہید محمد یاسین مچھارو کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں بگھاڑ موری کے قریب گاؤں علی محمد مچھارو میں ادا کی گئی، جہاں Pakistan Army کے افسران، جوانوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقامی افراد نے شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو وطن کے دفاع کے لیے عظیم مثال قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران پاک فوج کے مجموعی طور پر 6 جوان شہید ہوئے، جن میں محمد یاسین مچھارو بھی شامل تھے۔