اوکاڑہ: گورنمنٹ ستلج ہائی سکول میں معرکہ حق کی کامیابی پر سالانہ تقریب، پاک افواج کو خراجِ تحسین

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر گورنمنٹ ستلج ہائی سکول میں سالانہ تقریب اور پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد یوسف کاہلوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر قربانیاں دے کر ثابت کیا ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ سکول کے طلباء نے مسلح افواج کی جرات بہادری اور جوانمردی کو بہترین انداز میں تقریر کر کے خراج تحسین پیش کیا۔ سکول پرنسپل نے کہا کہ قوم کے ہیروز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری آزادی ان جوانوں کی مرہونِ منت ہے جو سرحدوں پر سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہیں اور معرکہ حق میں ان کی کامیابی حق اور سچ کی جیت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



