پاکستان کا یواین امن فورس سے تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کا یو این امن فورس کے ساتھ تعلق6دہائیوں پر محیط ہے۔1960سےاب تک دو لاکھ37ہزار پاکستانی اہلکار اقوام متحدہ امن فوج کےساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اقوام متحدہ امن مشن کےعالمی دن پر جاری پیغام میں عالمی امن کیلئے "بلیوہیلمٹس” کی بیش بہا خدمات اور قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا یواین امن فورس سے تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے ۔ جو پاکستان کی عالمی امن کے ساتھ وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ اس دوران 183 بہادر پاکستانیوں نے امن مشن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی اہلکار اس وقت بھی کانگو، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقن ری پبلک میں خطرناک مقامات پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ رواں سال یو این امن مشن کے عالمی دن کا تھیم ” امن میں سرمایہ کاری ” ہے۔

مزید خبریں

Back to top button