آپریشن شعبان میں بڑی کامیابی، مزید 4 خارجی دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 83 ہو گئی


راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیابی سے جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران خارجی دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ مزید 4 خارجی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں اب تک ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔