آپریشن شعبان،5جولائی سے اب تک مجموعی طور پر102دہشتگرد واصل جہنم،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی،سکیورٹی فورسز

کوئٹہ(جانوڈاٹ  پی کے)بھارتی سرپرستی میں پاکستان کا امن تباہ کرنے والے خارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی تابڑتوڑکارروائیاں جاری ہیں،5جولائی سے اب تک مجموعی طور پر102خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں 7امن دشمنوں کو آج جہنم واصل کیا گیا جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد64ہو گئی ہے جبکہ5جولائی سے جاری مختلف آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر102خارجیوں کو جہنم واصل کیا جا چکاہے۔دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور خفیہ ٹھکانوں میں چھپے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں،افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button